آسٹریلیا نے آئندہ چند ماہ کے دوران عراق اور شام کو انسانی بنیاد پر امداد کے طور پر ایک کروڑ آٹھ لاکھ ڈالر کی اضافی اقتصادی مدد مہیا کرانے کا آج اعلان کیا۔
آسٹریلیا کی وزیر خارجہ جولی بشپ نے بتایاکہ حکومت اور اپوزیشن نے دنیا میں اب تک سب سے زیادہ انسانی بحران کے دور سے گزر رہے
عراق اور شام کے لوگوں کی امداد کیلئے یہ رقم فراہم کرانے پر غور کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ رقم پناہ گزینوں کے معاملوں کی نگرانی کرنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسی کے ہائی کمشنر، اقوام متحدہ فنڈ برائے اطفال (یونیسیف)، عالمی فوڈ پروگرام اور آسٹریلیا کی غیرسرکاری تنظیموں کے ذریعہ تقسیم کی جائے گی